بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 جُمادى الأولى 1448ھ 20 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بھانجی کی رضاعی بیٹی سے نکاح

سوال

کیا بھانجی کی رضاعی بیٹی میری محرم ہے؟ 

جواب

بھانجی کی حقیقی بیٹی جس طرح محرم ہے، اسی طرح رضاعی بیٹی بھی محرم ہے ۔ نسب سے جو رشتے دار  محرم بنتے  ہیں وہ رشتے رضاعت سے بھی محرم بن جاتے ہیں ۔ حدیث  میں ہے :

"يحرم من الرضاع ما يحرم من النسب".  (رواه البخاري في (الشهادات) باب الشهادة على الأنساب والرضاع برقم (2645)  فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144010200923
تاریخ18-07-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں