نفاس منقطع ہونے کے بعد پیشاب میں انفیکشن کی وجہ سے خون آنا
سوال
نفاس میں اگر 10 دن بعد نفاس والا خون بند ہو جائے اور کسی انفیکشن کی وجہ سے پیشاب سے خون آئے تو پاکی اور نماز کا کیا حکم ہے؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں اگر واقعۃً نفاس کا خون بند ہو گیا ہے، اور انفیکشن کی وجہ سے پیشاب میں خون کی آمیزش ہو رہی ہو تو ایسی صورت میں مذکورہ خاتون پاک قرار پائے گی، اور غسلِ واجب کرنے کے بعد نماز و دیگر عبادات ادا کرنا ضروری ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144010200917
تاریخ18-07-2019

