بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

2 جُمادى الأولى 1448ھ 14 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

’’رحمہ اللہ‘‘ کا استعمال زندوں کے لیے کرنے کا حکم

سوال

’’رحمہ اللہ‘‘  کا اطلاق زندوں کے لیے جائزہے یا نہیں ؟

جواب

’’رحمہ اللہ‘‘ ایک دعائیہ جملہ ہے جس کا مطلب ہے ’’ اللہ اس پر رحم فرمائے ‘‘ اس اعتبار سے تو یہ جملہ زندوں کے لیے بھی کہا جاسکتا ہے، البتہ ہمارے عرف میں عام طور سے یہ جملہ مرحومین کے لیے استعمال ہوتا ہے اور اسی وجہ سے کسی زندہ شخص کے لیے یہ جملہ استعمال کرنا التباس ( شک ) پیدا کرسکتا ہے، بنا بریں مناسب یہ ہے کہ زندوں کے لیے یہ جملہ استعمال نہ کیا جائے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144010200903
تاریخ17-07-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں