بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 جُمادى الأولى 1448ھ 28 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

 لڑکیوں کے لیے (wax) ویکس کرنا کرانا جائز ہے؟

سوال

لڑکیوں کے لیے (wax) ویکس کرنا کرانا جائز ہے؟ چاہے شادی شدہ ہو یا غیر شادی شدہ،  دونوں کے لیے ویکس  کرنا کیسا ہے؟

جواب

مسلمان عورت کے لیے دوسری مسلمان عورت کے سامنے ناف سے لے کر گھٹنوں سمیت حصہ چھپانا فرض ہے، شرعی عذر کے بغیر ان اعضاء میں سے کوئی عضو دوسری عورت کے سامنے کھولنا یا کسی عورت کا دوسری عورت کے ان اعضاء کو چھونا جائز نہیں ہے۔ لہٰذا ستر والے مقام کا ویکس کرانا کسی دوسری عورت سے جائز نہیں ہے، خود کرسکتی ہے۔ 

ہاں ستر کے علاوہ  مقام کا دوسری عورت سےبھی  ویکس کروانا جائز  ہے ،جب کہ غیر محارم کے سامنے زینت کا اظہار مقصود نہ ہو۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144010200892
تاریخ17-07-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں