بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

رضاعی بھائی کی نسبی بہن سے نکاح کا حکم

سوال

حماد کی والدہ نےعثمان کو دودھ پلایا تو اب حماد کا رشتہ عثمان کی ہمشیرہ سے ہوسکتا ہے؟

جواب

حماد کی والدہ کا دودھ پینے کی وجہ سے عثمان تو حماد کا بھائی بن گیا ہے، لیکن عثمان کی بہن کا حماد سے کوئی رشتہ نہیں ہے، اس لیے حماد کا نکاح اپنے رضاعی بھائی (عثمان) کی بہن سے جائز ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144010200870
تاریخ16-07-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں