کیا بیوی کی طرف سے قربانی کرنا شوہر پر واجب ہے؟
سوال
اگر شوہر ایک لاکھ سے اوپر کماتا ہو اور نہ اس پر کوئی قرضہ ہو اور بیوی کو خرچے کے علاوہ کوئی پیسے بھی نہ دیتا ہو تو بیوی اس کے کے سارے کام کی ذمہ دار ہو اور بیوی کا کوئی اور ذریعہ آمدن بھی نہ ہو تو کیا اس کی قربانی اس کے شوہر پر واجب ہے؟
جواب
بیوی اگر صاحبِ نصاب ہے تو اس پر اپنے مال سے قربانی کرنا واجب ہے، البتہ اگرشوہر اس کی طرف سے اسے بتاکر قربانی کرے تو جائز ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144010200863
تاریخ16-07-2019

