مسنون یا معصوم نام رکھنا
سوال
مسنون اور معصوم نام رکھنا کیسا ہے؟
جواب
مذکورہ دونوں الفاظ بطورِ نام رکھنا مناسب نہیں، انبیاءِ کرام علیہم السلام یا صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے اسماء میں سے کوئی نام رکھنا اولی ہے، یا عمدہ معانی کے اسماء میں سے کوئی نام رکھنا مناسب ہوگا، نیز ہماری ویب سائٹ پر موجود اسلامی نام کے آپشن پر درج شدہ اسماء میں سے کوئی رکھا جا سکتا ہے۔ فقط و اللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144010200798
تاریخ14-07-2019

