بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بیوی کی قربانی کی ذمہ داری

سوال

قربانی اگر شوہر پر قربانی واجب ہے اور اس نے کرلی تو کیا اپنی بیوی کی طرف سے بھی کرنا واجب ہے اسے؟ اور وہ بیوی بھی صاحبِ نصاب ہے تو کیا اپنی قربانی علیحدہ کرے گی؟ 

جواب

اگر بیوی بھی صاحبِ نصاب ہے تو اس پر علیحدہ قربانی کرنا واجب ہے، اس کی قربانی شوہر پر لازم نہیں ، البتہ اگر بیوی کی اجازت سے وہ کردے تو ادا ہو جائے گی۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144010200796
تاریخ14-07-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں