بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

قربانی کے بڑے جانور میں پانچ حصے قربانی اور دو حصہ عقیقہ کے لیے ڈالنا

سوال

کیا قربانی کے جانور میں عقیقہ بھی کرسکتے ہیں؟ جیسے کہ بڑے جانور میں 7 حصے ہوتے ہیں  تو کیا اس میں  پانچ حصے قربانی کے اور دو حصے بیٹے کے عقیقہ کے کرسکتے ہیں؟ 

جواب

قربانی کے بڑے جانور  (مثلاً  گائے، بھینس اور اونٹ)میں عقیقہ کی نیت سےحصہ ڈال سکتے ہیں، اس میں شرعاً   کوئی حرج نہیں، لہذا بڑے جانور میں پانچ حصے قربانی اور اور دو حصے بیٹے کے عقیقہ کے ڈالنا جائز ہے، اس سے قربانی اور عقیقہ دونوں ادا  ہوجائیں گے۔

بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع (5/ 72):
"(ولنا) أن الجهات - وإن اختلفت صورة - فهي في المعنى واحد؛ لأن المقصود من الكل التقرب إلى الله عز شأنه وكذلك إن أراد بعضهم العقيقة عن ولد ولد له من قبل؛ لأن ذلك جهة التقرب إلى الله تعالى عز شأنه بالشكر على ما أنعم عليه من الولد، كذا ذكر محمد - رحمه الله - في نوادر الضحايا". 
فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144010200791
تاریخ14-07-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں