عصر ، مغرب یا عشاء کے وقت نہانے کا حکم
سوال
کیا عصر یا مغرب یا عشاء کو نہانا صحیح ہے؟
جواب
شریعتِ مطہرہ میں کسی بھی وقت نہانے کی کوئی ممانعت یا نہانے کے لیے کسی خاص وقت کی تعیین وارد نہیں ہوئی ہے، اس لیے رات دن میں کسی بھی وقت بشمول عصر، مغرب و عشاء کے نہانا صحیح اور جائز ہے، اس میں کوئی حرج کی بات نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144010200786
تاریخ13-07-2019

