بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

حیات النبی ﷺ کے منکر کی اقتدا میں مستقل نماز پڑھنے کا حکم

سوال

پنج پیری امام کی اقتدا میں مستقل نماز پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟

جواب

انبیاءِ کرام علیہم السلام اپنی قبورِ مبارکہ میں حیات ہیں، اور یہ حیات دنیاوی حیات کے مماثل بلکہ اس سے اقویٰ ہے، ان کے اجسامِ مبارکہ محفوظ ہیں، جو شخص  عقیدہ حیاتِ انبیاء علیہم السلام بعد الممات کا منکر ہے وہ اہل السنۃ و الجماعۃ سے خارج ہے؛ اس لیے ایسے شخص کو امام بناکر  اس کی اقتدا میں نماز پڑھنا مکروہ تحریمی ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144010200781
تاریخ13-07-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں