شوہر کو اس کے نام سے پکارنا
سوال
کیا بیوی اپنے شوہر کو اپنے نام سے پکار سکتی ہے؟ اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟
جواب
شوہر کو اس کے نام سے پکارنا مکروہ ہے۔ فتاوی ہندیہ میں ہے:
" يُكْرَهُ أَنْ يَدْعُوَ الرَّجُلُ أَبَاهُ وَالْمَرْأَةُ زَوْجَهَا بِاسْمِهِ، كَذَا فِي السِّرَاجِيَّةِ" . (الْبَابُ الثَّانِي وَالْعِشْرُونَ فِي تَسْمِيَةِ الْأَوْلَادِ وَكُنَاهُمْ وَالْعَقِيقَةِ، ٥/ ٣٦٥) فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144010200776
تاریخ13-07-2019

