بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

2 جُمادى الأولى 1448ھ 14 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

 رسول بادشاہ نام رکھنا

سوال

 رسول بادشاہ نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

یہ اچھا نام نہیں ہے۔اس کے علاوہ کوئی اور بہتر نام رکھ لیں، نام کے سلسلے میں حضورِ اکرم ﷺ نے اپنے بچوں کے اچھے اچھے بامعنیٰ نام رکھنے کی ہدایات فرمائی ہیں، اور ایک حدیث میں ارشاد ہے کہ اپنے بچوں کے نام انبیاءِ کرام علیہم السلام کے ناموں پر رکھا کرو۔  اسی طرح صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین کے ناموں پر نام رکھنا بھی بہت پسندیدہ ہے۔ 

فتاویٰ ہندیہ میں ہے:

"وفي الفتاوى: التسمية باسم لم يذكره الله تعالى في عباده ولا ذكره رسول الله صلى الله عليه وسلم ولا استعمله المسلمون تكلموا فيه، والأولى أن لايفعل، كذا في المحيط". (5/362) فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144010200772
تاریخ13-07-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں