پانچ بھائی اور ایک بہن میں وراثت کی تقسیم
سوال
پانچ بھائی اور ایک بہن میں 9 مرلے کا پلاٹ کس طرح تقسیم ہوگا؟
جواب
مذکورہ پلاٹ اگر میراث ہے اور ورثہ صرف یہی ہیں تو اس پلاٹ کی تقسیم کا طریقہ یہ ہے کہ اس پلاٹ یا اس کی رقم کو گیارہ حصوں میں تقسیم کیا جائے پھر ہر ایک بھائی کو دو حصے اور بہن کو ایک حصہ دے دیا جائے. یعنی فی صد کے اعتبار سے 18 اعشاریہ 18 فی صد ہر ایک بھائی کو اور 9 اعشاریہ 09 فی صد بہن کو ملے گا. فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144010200763
تاریخ12-07-2019

