نکاح کے بعد لیکن رخصتی سے قبل طلاق میں مہر کا حکم
سوال
نکاح کے بعد لیکن رخصتی سے قبل اگر لڑکا طلاق دے تو کیا ادا کیے ہوئے مہر کی رقم واپس کی جائے گی؟
جواب
مذکورہ صورت میں نصف مہر اداکرناضروری ہے۔اور پورا ادا کردیا تھا تو نصف واپس کرنا ضروری ہے۔الا یہ کہ شوہر معاف کردے۔
"وإن طلقها قبل الدخول والخلوة فلها نصف المسمی؛ لقوله تعالیٰ: {وَاِن طَلَّقْتُمُوْهُنَّ مِنْ قَبْلِ اَنْ تَمَسُّوْهُنَّ}". (الهدایة، 2/304، باب المهر) فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144010200743
تاریخ11-07-2019

