دوست کو اپنے کاروبار میں شریک کرنے کی صورت میں نفع
سوال
میں اگر اپنے کسی دوست سے کچھ رقم لےکر اپنے کاروبار میں لگاتا ہوں اور اس کو کچھ رقم منافع دیتا ہوں تو کیا یہ جائز طریقہ ہوگا؟ یا کوئی اور طریقہ اپنانا ہوگا ؟
جواب
دوست کا حلال مال اپنے کاروبار میں شامل کرکے شراکت کرنا جائز ہے، لیکن نفع کی رقم متعین دینا جائز نہیں، بلکہ نفع و نقصان کی تقسیم فی صدی اعتبار سے طے کی جائے، مثلاً حاصل شدہ نفع کے 30و 70 کے تناسب سے نفع نقصان میں شراکت داری طے کرلی جائے، متعین نفع مقرر کر کے شراکت داری کرنا شرعاً ممنوع ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

