محمد حسن نام حسن الدین نام سے بہتر ہے
سوال
اللہ نے مجھے بیٹے سے نوازا ہے۔ مجھے اس کے حوالے سے پوچھنا ہے کہ کیا میں اس کا نام "حسن الدین" رکھ سکتا ہوں؟ یا صرف "محمد حسن" رکھوں؟
جواب
دونوں نام درست ہیں، البتہ "محمد حسن" زیادہ بہتر ہے کہ نبی کریمﷺ کے ایک نواسے کا نام "حسن" تھا، جن کے مناقب کتبِ حدیث میں بھی مذکور ہیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144010200735
تاریخ11-07-2019

