جنرل سیلز ٹیکس اور سیلز ٹیکس دینا
سوال
1- کیا جنرل سیلز ٹیکس اور سیلز ٹیکس دینا شرعی طور پر جائز ہے؟
2- اگر ہم ٹیکس پورا ادا نہیں کرتے تو کیا آمدنی حلال ہے؟
جواب
1- جنرل سیلز ٹیکس اور سیلز ٹیکس ادا کرنا شرعی طور پر جائز ہے۔
2- اگر کاروبار حلال ہو تو ان ٹیکسوں کے ادا نہ کرنے کی صورت میں کمائی ہوئی آمدنی حلال رہے گی۔ تاہم قابلِ برداشت ٹیکسز قومی مفاد میں ادا کردینے چاہییں۔ جائز ٹیکس ادا نہ کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے اور قانون کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں۔ فقط واللہ اعلم
مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک ملاحظہ کیجیے:
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

