خصی بکرا صدقہ کرنے کی نیت کرنے کے بعد بکری صدقہ کرنے کا حکم
سوال
ایک آدمی نے صدقے کے لیے خصی بکرا دینے کی نیت کی، بعد میں کسی وجہ سے بکری صدقے میں دے دی، تو نیت کیا ہوا صدقہ ادا ہوگا یا نہیں ہوگا؟
جواب
صرف نیت کرنے سے کوئی چیز لازم نہیں ہوتی، لہٰذا خصی بکرا بطورِ صدقہ دینے کی صرف نیت کرنے کے بعد اگر صدقہ میں بکری دے دی تب بھی صدقہ ادا ہوجائے گا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144010200718
تاریخ11-07-2019

