بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

قادیانی کو مال فروخت کرنا

سوال

ہمارا امپورٹڈ  کپڑے کا کام ہے، ہول سیل میں  ہمارے چند گاہک قادیانی ہیں،  میں نے ایک عالمِ دین سے اس بارے میں پوچھا تو اس نے کہا : آگر آپ صرف ان کو مال فروخت کرتے ہوتو جائز ہے۔

جواب

قادیانیوں کا مکمل بائیکاٹ  ہر مسلمان کا اولین ایمانی فریضہ ہے اور رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم سے محبت کی نشانی ہے؛ اس لیے قادیانیوں /مرزائیوں سے خریدوفروخت ،تجارت، لین دین ،سلام و کلام ، ملنا جلنا، کھانا پینا ، شادی و غمی میں شرکت ، جنازہ میں شرکت ،تعزیت ،عیادت،ان کے ساتھ تعاون یاملازمت سب چیزیں غیرتِ ایمانی کے سخت خلاف ہیں؛ اس لیے ان چیزوں سے مکمل اجتناب کرنا چاہیے ۔فقط واللہ اعلم

 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144010200701
تاریخ10-07-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں