بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

سالی سے پردے، گپ شپ اور ان کو سلام کرنے و خیریت پوچھنے کا حکم

سوال

بیوی کی بہنوں سے پردہ ہے یا نہیں؟ اور ان کے ساتھ گپ شپ یا صرف ملاقات کے وقت سلام کرنا اور بچوں اور گھر کے کی خیر خبر  کی بات چیت کرنا جائز ہے یا نہیں؟

جواب

بیوی کی بہن (یعنی سالی) چوں کہ نا محرم ہوتی ہے؛  اس  لیے اس  سے پردہ کرنا لازم ہے، ان کے ساتھ بلا ضرورت بات چیت اور گپ شپ یا ہنسی مذاق کرنا، تنہائی میں ساتھ رہنا اور بے پردہ سامنے آنا وغیرہ جائز نہیں ہے، بلکہ مشاہدہ ہے کہ ایسا کرنے سے بڑے بڑے فتنے جنم لیتے ہیں۔  البتہ کوئی ضروری بات ہو تو پردہ کے اہتمام اور سنجیدگی کے ساتھ اس بات کے کرنے کی گنجائش ہے۔ فقط واللہ اعلم 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144010200698
تاریخ10-07-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں