پگڑی کی شرعی حیثیت کیا ہے؟
سوال
دکان پر ایک لاکھ پگڑی دے کر دکان ماہانہ ٢٥٠٠ روپے کرایہ پر حاصل کرنا کیسا ہے؟ پگڑی کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ اور کیا پگڑی لینے والا یا دینے والا گناہ گار تو نہیں ہوتا ؟
جواب
مروجہ پگڑی کا معاملہ شرعاً درست نہیں ہے؛ اس لیے کہ پگڑی نہ تو مکمل خرید وفروخت کا معاملہ ہے، اور نہ ہی مکمل اجارہ(کرایہ داری) ہے، بلکہ دونوں کے درمیان کا ایک ملا جلامعاملہ ہے؛ لہذا اس معاملے سے اجتناب کیا جائے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144010200690
تاریخ10-07-2019

