Cctv کیمرے کےمتعلق جامعہ کی رائے کیا ہے؟
سوال
Cctv کیمرے کےمتعلق آپ حضرات کی کیا رائے ہے؟ اس کااستعمال جائز ہے یا نہیں؟
جواب
Cctv کیمرے کے بار ے میں ہمارے دارالافتا کا فتوی عدمِ جواز کا ہے،کیوں کہ اس میں ویڈیو بنائی جاتی ہے اور وہ محفوظ بھی ہوتی ہے، لہذا اس کا استعمال جائز نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144010200650
تاریخ08-07-2019

