نماز جنازہ میں امام کا اونچی آواز سے ثناء، درود اور دعا وغیرہ پڑھنا
سوال
نمازِ جنازہ میں امام کا اونچی آواز سے ثنا ، درود اور دعا وغیرہ پڑھنے کے بارے میں معلومات چاہیے ۔
جواب
نمازِجنازہ میں دو رکن ہیں: 1-چار تکبیرات 2- قیام۔
ثناء، درود شریف اور ادعیہ پڑھنا جنازہ میں مسنون ہیں ۔ اور ان کو آہستہ پڑھنا نماز کی طرح مسنون ہے، البتہ اگر امام نے دعائیں وغیرہ جہراً پڑھ لیں تو بھی نماز جنازہ درست ہوجائے گا، لیکن سنت کے مطابق نہیں ہوگا۔
"ویسلم بلا دعاء بعد الرابعة تسلیمتین ناویاً المیت مع القوم ویسر الکل إلا التکبیر، زیلعي وغیره، لکن في البدائع: العمل في زماننا علی الجهر بالتسلیم". (ردالمحتار ج ،2- ص : 213 باب صلاۃ الجنازۃ، ط ، سعيد) فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

