بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

نجاست خشک ہونے کے بعد اس پر تر پاؤں کا لگنا

سوال

اگر قالین پر بچہ پیشاب یا پاخانہ کرے اور خشک ہوجائے تو اگر اس پر تر پاؤں لگ جائے تو کیا اس سے پاؤں ناپاک ہوجائیں گے؟

جواب

قالین کے خشک ہوجانے کے بعد اس پر ترپاؤں لگنے سے پاؤں ناپاک نہیں ہوں گے جب تک کہ نجاست کا اثر پاؤں میں  ظاہر نہ ہو۔ البتہ اگر نجاست کی جگہ متعین ہو اور گیلا پاؤں وہاں لگنے کے بعد کوئی احتیاطاً دھولے تو  بہتر ہے، لیکن یہ حکم از روئے فتویٰ نہیں ہے۔ فتاوی شامی میں ہے:

"(قوله: مشى في حمام ونحوه) أي كما لو مشى على ألواح مشرعة بعد مشي من برجله قذر لايحكم بنجاسة رجله ما لم يعلم أنه وضع رجله على موضعه؛ للضرورة. 

 فتح. وفيه عن التنجيس: مشى في طين أو أصابة ولم يغسله وصلى تجزيه ما لم يكن فيه أثر النجاسة؛ لأنه المانع إلا أن يحتاط، أما في الحكم فلايجب". (1/350)فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144010200640
تاریخ07-07-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں