مامی سے نکاح کرنے کا حکم
سوال
میرے ماموں کی وفات ہو گئی ہے، اب میں اپنی مامی سے شادی کرنا چاہتا ہوں، میرا رشتہ ماموں کی وجہ سے مامی سے بنتا ہے، مجھے یہ پوچھنا ہے کہ میری شادی مامی سے ہو سکتی ہے یا نہیں؟
جواب
اگر آپ کا اپنی مامی سے رضاعت یا کوئی دوسرا رشتہ (محرمیت کا ) نہیں ہے (مثلاً وہ آپ کی پھوپھی نہیں ہیں)تو آپ کی مامی آپ کے لیے نا محرم ہو ں گی اور آپ کا ان سے شادی کرنا جائز ہو گا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144010200630
تاریخ07-07-2019

