انڈرویئر پہننا
سوال
انڈروئیر پہننے کے حکم کے متعلق راہ نمائی فرمائیں!
جواب
شلوار یا پاجامہ کے نیچے انڈرویئر پہن سکتے ہیں،شرعاً ممانعت نہیں ،بشرطیکہ انڈرویئر پاک صاف ہو ،۔ البتہ صرف انڈر ویئر پہننا جس سے واجب ستر نہ چھپے، یہ جائز نہیں۔(آپ کے مسائل اور ان کا حل)فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144010200627
تاریخ07-07-2019

