مذاکرہ طلاق میں بیوی کا کہنا کہ مجھے چھوڑدو، شوہر نے کہا: ہاں تو جاؤ
سوال
میاں بیوی میں معمولی لڑائی ہوئی تو بیوی نے کہا: چھوڑ دو مجھے، کیوں رکھا ہوا ہے؟ تو شوہر نے کہا: ہاں تو جاؤ! اب سوال یہ ہے کہ کیا اس سے دونوں کے نکاح پر کوئی اثر پڑے گا؟
جواب
جب میاں بیوی میں لڑائی ہوئی اور بیوی نے کہا: چھوڑ دو مجھے، کیوں رکھا ہوا ہے؟ پھر شوہر نے کہا: ہاں تو جاؤ! تو ایسی صورت میں اگر شوہر نے طلاق کی نیت سے یہ جملہ کہا ہو تو طلاق واقع ہو گی، ورنہ نہیں۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (3/ 301):
"(وفي مذاكرة الطلاق) يتوقف (الأول فقط)".
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (3/ 301):
"والحاصل أن الأول يتوقف على النية في حالة الرضا والغضب والمذاكرة". فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

