دو تولے سونا اور چاندی کی تین انگوٹھیاں ملکیت میں ہونے کی صورت میں زکاۃ کا حکم
سوال
کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں:
اگر کسی عورت کے پاس دو تولے سونا ہے اور دو تین انگوٹھیاں چاندی کی ہیں تو کیا اس عورت پر زکاۃ واجب ہوگی؟ اور کتنی زکاۃ واجب ہوگی اس عورت پر؟
جواب
دو تولے سونا اور چاندی کی تین انگوٹھیوں کی مجموعی قیمت چوں کہ زکاۃ کے نصاب (ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت) سے زیادہ ہی بنتی ہے؛ اس لیے ان اشیاء پر سال گزرنے کے بعد اس عورت پر زکاۃ واجب ہوگی، دو تولہ سونے اور چاندی کی تین انگوٹھیوں کی مجموعی قیمت کا ڈھائی فی صد بطورِ زکاۃ ادا کرنا لازم ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

