نکاح کے بعد اور رخصتی سے قبل بات چیت اور میل ملاقات کا حکم
سوال
اگر لڑکی کا نکاح ہو جائے، لیکن ابھی رخصتی نہ ہوئی ہو تو کیا لڑکا اور لڑکی آپس میں فون پر اور آمنے سامنے بیٹھ کر بات کر سکتے ہیں؟ اس سے مراد غیر ضروری بات چیت ہے۔ نکاح ہونے کے بعد رخصتی سے پہلے میل ملاپ اور بات چیت کرنا جائز ہے یا نہیں؟
جواب
رخصتی سے پہلے بات چیت اور میل ملاپ جائز ہے، مگرمشاہدہ میں آیا ہےکہ ایسا کرنا بسااوقات بڑے نقصان کا باعث بن جاتا ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144010200572
تاریخ04-07-2019

