بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

قادیانی کے ساتھ ملازمت کرنا

سوال

میں کوئلے کاکام کرتاہوں، ہمارے ہاں ایک قادیانی کافر  کی کوئلے کی ایک بڑی دکان ہے، اس میں ملازمین مسلمان ہیں،  کیااس قادیانی کی اس کوئلے کی دکان  میں ہمارے لیے کام کرنا جائز ہے؟

جواب

قادیانی چوں کہ  شرعی اَحکام کی رو سے مرتد و زندیق اورملکی آئین کی روسےغیرمسلم ہیں، اس بنا پر   قادیانیوں /مرزائیوں سے خریدوفروخت ،تجارت، لین دین ،سلام و کلام ، ملنا جلنا، کھانا پینا ، شادی و غمی میں شرکت ، جنازہ میں شرکت ،تعزیت ،عیادت،ان کے ساتھ تعاون یاملازمت سب،  شریعتِ اسلامیہ میں سخت ممنوع اور حرام ہیں۔ قادیانیوں کا مکمل بائیکاٹ ان کو توبہ کرانے میں بہت بڑا علاج اور ان کی اصلاح اور ہدایت کا بہت بڑا ذریعہ اور ہر مسلمان کا اولین ایمانی فریضہ ہے، اور رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم سے محبت کی نشانی ہے ، لہذا  ان کے ہاں ملازمت کرنا یا کاروباری معاملات  کرنا حرام  ہے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144010200545
تاریخ02-07-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں