رخصتی سے پہلے بیوی سے باتیں کرنا اور ملاپ کرنا
سوال
کیا لڑکی سے نکاح ہونے کے بعد اور رخصتی سے پہلے اُن کے گھر گپ شپ کے لیے لڑکا جا سکتا ہے؟ اور اُ ن کے گھر جا کر لڑکی سے یہ مطالبہ کیاجاسکتاہے کہ آپ مجھے منہ میں لقمہ دیں، تب میں کھانا کھاؤں گا؟ اور کیا صحبت کی جا سکتی ہے اُنہیں کے گھر پر؟
جواب
باقاعدہ نکاح ہوجانے کے بعد اپنی منکوحہ سے ملنا، اس سے باتیں کرنا اور اس سے صحبت کرنا جائز ہے۔ البتہ اگر رخصتی سے پہلے یہ امور معاشرتی طور پر برے سمجھے جاتے ہوں تو ان سے اجتناب کرنا چاہیے، بسااوقات یہ بڑے فساد کاذریعہ بن جاتے ہیں۔
" (هو) عند الفقهاء (عقد يفيد ملك المتعة) أي حل استمتاع الرجل من امرأة لم يمنع من نكاحها مانع شرعي". (فتاوی شامی، ۳/۳، سعید) فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

