مونچھوں کی شرعی حد کیا ہے؟
سوال
مونچھوں کی دائیں بائیں شرعی حد کیا ہے? باحوالہ جواب عنایت فرمائیں۔
جواب
اوپر کے ہونٹوں کے دونوں جانب جہاں سے نچلے جبڑے کی حد شروع ہوتی ہے یہ مونچھ کی شرعی حد ہے۔ فتاوی محمودیہ(19/425):
’’اوپر کے ہونٹ پر دونوں کناروں تک جہاں سے نچلے جبڑے کی حد شروع ہوتی ہے، یہی مونچھوں کی حد ہے ‘‘۔ ( ١٩/ ٤٢٥)
شرح ریاض الصالحین لابن عثیمین میں ہے:
"الثالث: قص الشارب: وهو الشعر النابت فوق الشفة العليا، وحده الشفة، كل ما طال على الشفة العليا فهو شارب".
فتح الباري میں ہے:
"وقال القرطبي: وقص الشارب أن يأخذ ما طال على الشفة بحيث لايؤذي الآكل ولايجتمع فيه الوسخ". (١٠ / ٣٤٧) فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

