جہری نمازوں کی سنتوں میں کیا جہراً قراءت کر سکتے ہیں؟
سوال
جہری نمازوں کی سنتوں اوروتر کی نماز میں جہراً قراء ت کی جاسکتی ہے یانہیں؟
جواب
دن کی سنن و نوافل میں آہستہ قراءت کرنی چاہیے، جب کہ رات کی سنن و نوافل میں پست و بلند آواز سے قراءت کرنے کا مصلی کو اختیار ہے، البتہ بلند آواز میں تلاوت کی صورت میں اتنی آواز میں تلاوت کرے کہ ارد گرد کے لوگوں کے معمولات میں خلل واقع نہ ہو۔ جیساکہ فتح القدیر لابن الہمام میں ہے:
"وفي التطوع بالنهار يخافت، وفي الليل يتخير؛ اعتباراً بالفرض في حق المنفرد، وهذا لأنه مكمل له فيكون تبعاً". (1/ 327): فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

