گھنگریالے بال سیدھے کروانے کا حکم
سوال
کیا گھنگریالے بال والی عورت شوہر کی خواہش پر بیوٹی پارلر سے بال سیدھے کروا سکتی ہے ؟
جواب
اگر بالوں کو سیدھا کروانے کے ساتھ کسی غیر شرعی امر کا ارتکاب نہ کیا جائے، مثلاً: فیشن کے طور پر بال نہ کٹوائے جائیں تو فی نفسہ بالوں کو سیدھا کروانے کی گنجائش ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144010200475
تاریخ29-06-2019

