بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

عقیقہ کے جانور کا گوشت کسی شادی وغیرہ کی تقریب میں استعمال کرنے کا حکم

سوال

کیا عقیقہ کی نیت سے بکروں کی قربانی کر کے اس کا گوشت کسی شادی یا نکاح کی تقریب میں استعمال کیاجا سکتا ہے؟

جواب

’’عقیقہ‘‘  کی نیت سے ذبح کیے گئے جانور کا گوشت کسی بھی دعوت کی تقریب میں استعمال کرنا جائز ہے۔ البتہ بہتر یہ ہے کہ قربانی کے جانور کی طرح عقیقہ کے جانور کے گوشت کے بھی تین حصہ کیے جائیں،ایک حصہ غرباء کے لیے ، ایک رشتہ داروں کے لیے اور ایک حصہ اپنے گھر میں استعمال کے لیے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144010200452
تاریخ28-06-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں