جمعہ کے دن شوال کا روزہ
سوال
بدھ کے دن سے شوال کے روزے شروع کرے تو لگاتار رکھ سکتا ہے؟ کسی نے کہا کہ جمعہ کے دن نفلی روزہ نہیں رکھتے۔
جواب
جی ہاں! لگاتار رکھ سکتے ہیں، جمعہ کے دن شوال کا روزہ رکھنا منع نہیں ہے۔ نیز جمعہ کے دن نفلی روزہ مطلقاً منع نہیں ہے۔ جمعہ کے دن کو خاص کرکے موجبِ فضیلت سمجھ کر روزہ رکھنا مکروہ ہے۔ ( آپ کے مسائل اور ان کا حل جلد 3۔450) فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144010200451
تاریخ28-06-2019

