قربانی کا جانور بیچ کر زکوۃ دینا
سوال
ایک آدمی نے قربانی کا جانور لیا، اب وہ بیمار ہوگیا ہے، وہ آدمی اس جانورکوبیچ کروہ رقم زکات کی مدمیں دیناچاہتاہے، اور قربانی کے لیے دوسرا جانور خریدے گا، پوچھنا یہ ہے کہ کیا یہ جانور بیچ کر اس کی رقم سے زکاۃ ادا کرسکتاہے؟
جواب
اس بیمار جانور کو فروخت کرکے جو رقم ملے اس سے زکوۃ ادا کرسکتا ہے۔
"وکذا لو ماتت فعلی الغني غیر ها لا الفقیر". (الدر المختار / کتاب الأضحیة ۶؍۳۲۵) فقط والله أعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144010200441
تاریخ27-06-2019

