تعلیم قرآن کی اجرت کا حکم
سوال
قرآنِ پاک پڑھانے کی اجرت لینا شرعی اعتبار سے جائزہے یانہیں؟ اور کوئی ذریعہ معاش بھی نہ ہو؟
جواب
تعلیمِ قرآن (قرآن سکھانے اورپڑھانے) کی اجرت لینے کو متأخرینِ احناف نے بوجہ ضرورت جائز قرار دیا ہے، لیکن یہ اجرت اصل میں قرآن پڑھانے کی نہیں ہوتی، بلکہ ان کاموں کے لیے اپنے آپ کو محبوس اور دیگر کاموں سے فارغ رکھ کر وقت دینے کی ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144010200413
تاریخ26-06-2019

