بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

جمعہ کے وقت سے پہلے جمعہ کی اذان

سوال

میں سعودی عرب میں رہتا ہوں،  یہاں جمعہ کے دن اذانِ جمعہ 11:30 پر ہوتی ہے تو اذان کے بعد ہمارے لیے سنت کرنا جائز ہے؟ ہمارے حنفیہ کے نزدیک تو قبل از وقت نماز نہیں ہوتی۔

جواب

جمعہ کی سنتوں کے لیے جمعہ کا وقت داخل ہونا ضروری ہے۔ اگر کہیں ایسی صورت ہو کہ جمعہ کی نماز سے پہلے سنتوں کا موقع نہ ملے تو جمعہ کی نماز کے بعد وہ سنتیں پڑھ لی جائیں۔

"شرط في أدائها الخ دخول لوقت واعتقاد دخوله".(درمختار)

"لوقت أي وقت المکتوبة واعتقاد دخوله أو ما یقوم مقام الاعتقاد من غلبة الظن، فلو شرع شاکاً فیه لاتجزیه". (رد المحتار، باب شروط الصلاة، ج۱ ص ۴۲۱۔ط: س) فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144010200407
تاریخ26-06-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں