حمزہ، معاویہ اور طلحہ نام رکھنا
سوال
کیا حمزہ، معاویہ اور طلحہ نام رکھ سکتے ہیں یا نہیں؟
جواب
تینوں نام بالکل درست ہیں، اور رکھے جاسکتے ہیں ، بلکہ جلیل القدر صحابہ رضی اللہ عنہم کا نام ہونے کی بنا پر باعثِ برکت بھی ہیں۔نیز یہ بھی یادرہے کہ جب کوئی نام کسی صحابیؓ سے منسوب ہو تو اس کے معنیٰ کی طرف توجّہ دینے کی ضرورت نہیں؛ کیوں کہ کسی نام کے باسعادت اور بابرکت ہونے کے لیے یہ کافی ہے کہ وہ کسی صحابیؓ کا نام ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144010200388
تاریخ25-06-2019

