مستحقِ زکاۃ لڑکی کی شادی میں زکاۃ کی رقم سے سونے کا سیٹ دینا
سوال
ایک غریب گھرانے کی لڑکی کے سسرال والوں کو جہیز نہیں چاہیے، لیکن کوئی سونے کی چیز ہو تو شادی ہو سکے، تو کیا اسے زکاۃ کی رقم سے سونے کا سیٹ دے سکتے ہیں؟
جواب
اگر مذکورہ لڑکی واقعۃً مستحقِ زکاۃ ہو تو زکاۃ کی رقم سے اسے سونے کا سیٹ دینا جائز ہے، اور دینے والے کی زکاۃ بھی ادا ہو جائے گی۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144010200356
تاریخ24-06-2019

