بینک میں اے سی درست کرنے کی ملازمت کرنا
سوال
میرے ایک جاننے والے کا کام یہ ہے کہ بینک کے اے سی و فرنیچر ٹھیک کروانا ( اس کام کی تنخواہ بینک دیتا ہے)۔ اور دوسرا بھائی یہ کام کرتا ہے کہ کسی نے پیمنٹ بھیجی وہ جمع کرانا یا کسی پارٹی کو دینی ہو تو اسے پہنچانا ، اور دوسرے بینکوں میں جاکر یہ دیکھنا کہ کام کیسا ہو رہا ہے؟ اور کام سکھانا۔ باقی پیسوں یا چیک کی لین دین نہیں کرتا، ان کی تنخواہ کا کیا حکم ہے؟
جواب
اگر دونوں بینک کے ملازم ہیں تو ان کی ملازمت حلال نہیں اور اگر ملازم نہیں ہیں تو اجرت میں کراہت ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

