بڑی بہن نے چھوٹی بہن کو دودھ پلایا
سوال
بڑی بہن نے چھوٹی بہن کو مدتِ رضاعت میں دودھ پلایا ہے، اب ان کی اولادوں کےآپس میں نکاح کا کیا حکم ہے؟
جواب
دونوں کی اولادوں کا آپس میں نکاح ناجائز ہے؛ کیوں کہ اب بڑی بہن کی اولاد چھوٹی بہن کی اولاد کے رضاعی ماموں یا رضاعی خالہ ہیں اور چھوٹی بہن کی اولاد بڑی بہن کی اولاد کے رضاعی بھانجے یا رضاعی بھانجیاں ہیں۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (3 / 213):
"(فيحرم منه) أي بسببه (ما يحرم من النسب)". فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

