سعودیہ میں عصر پڑھنے کے بعد مغرب سے پہلے نفل پڑھنے کا حکم
سوال
سعودیہ میں عصر کی نماز بہت جلد ہو جاتی ہے، تو کم از کم مغرب سے ایک گھنٹہ پہلے نفل پڑھ سکتے ہیں؟
جواب
عصر کی نماز پڑھنے کے بعد مغرب سے پہلے نفل پڑھنے کی ممانعت احادیثِ مبارکہ میں وارد ہے، لہٰذا عصر کی نماز ادا کرنے کے بعد (خواہ وہ سعودیہ میں ہو) نفل پڑھنا مکروہ ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144010200266
تاریخ19-06-2019

