عقیقہ کے لیے قرض لینا
سوال
عقیقہ کےلیے قرض لیا جا سکتاہے یا نہیں؟
جواب
’’عقیقہ‘‘ مستحب عمل ہے، بصورتِ گنجائش کرنا چاہیے، مالی استطاعت نہ ہو تو تکلف کرتے ہوئے اس کے لیے قرض لینے کی ضرورت نہیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144010200247
تاریخ19-06-2019

