بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بیٹے کا نام رکھنے کی راہ نمائی

سوال

میرا نام اویس ہے، اور مجھےاللہ پاک نے 15 جون کو بیٹے کی نعمت سے نوازا ہے ،  برائے مہربانی مجھے اس کے لیے کوئی نام بتائیں!

جواب

آپ انبیاءِ کرام  علیہم السلام یا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کے ناموں میں سے کسی بھی نام پر اپنے بیٹے کا نام رکھ لیں، مثلاً محمد، عبد اللہ، عبدالرحمٰن وغیرہ۔ اگر آپ اپنے نام کے وزن پر اپنے بیٹے کا نام رکھنا چاہتے ہیں تو آپ عزیر یا اسید یا خبیب نام بھی رکھ سکتے ہیں، ہماری ویب سائٹ پر بھی ناموں کے سیکشن میں بہت سارے اچھے اچھے نام موجود ہیں، حرف اور جنس منتخب کرکے ان میں سے بھی کوئی نام منتخب کرسکتے ہیں۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144010200198
تاریخ17-06-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں