اگر تم نے یہ کام کیا تو طلاق دے دونگا کے الفاظ کا حکم
سوال
میں اپنی بیوی کو یہ کہوں کہ ’’اگر تم نے یہ کام کیا تو میں تم کو طلا ق دوں گا‘‘ کیا اس طرح طلاق ہو جاتی ہے؟
جواب
”طلاق دے دوں گا“ وعدہٴ طلاق اور طلاق کی دھمکی کے الفاظ ہیں، اس سے طلاق واقع نہیں ہوتی۔ تاہم اس طرح کے الفاظ کے استعمال سے بھی اجتناب کرنا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144010200195
تاریخ17-06-2019

