کیا کسی نجی کمیٹی کے فیصلہ پر رمضان و عید کرنا درست ہے؟
سوال
میں مردان خیبر پختونخواہ میں رہتا ہوں، جیساکہ آپ کے علم میں ہے کہ یہاں حکومت کے فیصلہ کے برخلاف ایک دن پہلے رمضان و عید ہوتی ہے، عام آدمی کو اس سلسلہ میں کیا کرنا چاہیے؟ کس کے ساتھ رمضان و عید کرنی چاہیے؟ فیڈرل گورنمنٹ کے ساتھ یا مقامی فیصلے پر؟
جواب
مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی جسے ولایتِ عامہ حاصل ہے، اس کے اعلان کے مطابق رمضان کا آغاز و اختتام کرنا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144010200189
تاریخ17-06-2019

