’ماریہ‘ نام کا معنیٰ اور رکھنے کا حکم
سوال
ماریہ نام رکھنا کیسا ہے؟ ماریہ نام کا مطلب کیا ہے؟
جواب
’’ماریہ‘‘ نام رکھنا درست، بلکہ باعثِ برکت ہے؛ کیوں کہ ’’ماریہ‘‘ رسول اللہ ﷺ کی وہ باندی تھیں جن سے آپ ﷺ کے صاحب زادے حضرت ابراہیم رضی اللہ عنہ تولد ہوئے۔ ’’ماریہ‘‘ کا معنیٰ ہے سفید رنگت والی۔
القاموس المحيط (ص: 477):
"وامرأة مارية: بيضاء". فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144010200180
تاریخ16-06-2019

